16 فروری 2014 - 20:30
امریکہ اور برطانیہ کی جاسوسی کا سد باب کرنے کےلئے نیٹ ورک

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی جاسوسی کا سد باب کرنے کےلئے یورپی مواصلاتی نیٹ ورک قائم کرنا ہوگا۔

ابنا: ذرائع کے مطابق انجیلا مرکل نے شہروں کی معلومات کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مواصلاتی نیٹ ورک سے امریکہ کی جاسوسی سرگرمیوں کو روکا جاسکتا ہے منجملہ شہریوں کے ای میل اور معلومات کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔ مرکل نے کہا کہ انہوں نے فرانسیسی صدر سے اس مسئلے پر گفتگو کی ہے تاہم انہوں نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ یورپی ملکوں کی پالیسیوں میں شہریوں کی معلومات کا تحفط کرنے کےسلسلے میں کچھ مسائل پائے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ نے اپنی عالم گير جاسوسی سرگرمیوں میں اپنے یورپی اتحادیوں کو بھی نہیں بخشا اور انجیلا مرکل کے ذاتی موبائل فون کی بھی جاسوسی کی۔

.......

/169